واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔ احترام جمہوریت‘ انسانی حقوق اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک پر زور دیتے ہیں۔ پاکستان میں دہشتگردی سے مقابلے کیلئے کانگریس سے 101 ملین ڈالر بجٹ کی درخواست کی ہے۔ ایسے پروگرام اس مالی سال اور پچھلے برسوں میں ہوتے رہے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر رویہ اپنانا چاہئے۔