اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) 10 ٹیلی کام کمپنیوں کو 42 ارب روپے واجبات کی چھوٹ دینے پر بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ وزیراعظم کے نوٹس پر وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اپنے احکامات واپس لے لئے۔ وائرلیس لوکل لوپ اور ایل ڈی آئی ٹیلی کام کمپنیوں کا اربوں روپے بچانے کا پلان ناکام ہو گیا۔ 26 اگست تک 10 میں سے 8 کمپنیوں کے لائسنس کی میعاد ختم ہو رہی ہے۔ ایس او پیز کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں نے مقررہ مدت پر لائسنس توسیع کی درخواست نہیں دی۔ وزارت انفارمیشن نے پی ٹی اے کو تجدیدی احکامات ارسال کر دیئے۔
وزیراعظم کا نوٹس ٹیلی کام کمپنیوں کو دی 42 ارب کی چھوٹ واپس
Jul 25, 2024