اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل 28 جولائی کو پاکستان کا دورہ کریں گی۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان کا دورہ دو اگست تک جاری رہے گا۔ سیکرٹری جنرل پاکستانی قیادت کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کریں گی۔ سیکرٹری جنرل کا دورہ تباہ کن سیلاب کی دوسری برسی کے موقع پر ہوتا ہے، سیکرٹری جنرل کامن ویلتھ کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی متوقع ہے۔