اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پیکا ایکٹ 2016ء کے تحت مقدمات کی سماعت کیلئے خصوصی عدالتوں کے جج نامزد کر دیئے گئے۔ سیشن جج اعظم خان نے پیکا ایکٹ کے تحت درج کیسز کی سماعت کیلئے 2 جج نامزد کئے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ پیکا‘ سول جج شبیر بھٹی کو پیکا ایکٹ کیسز کیلئے بطور جوڈیشل مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیئے گئے۔ ججز افضل مجوکہ اور شبیر بھٹی کی عدم دستیابی پر ڈیوٹی جج پیکا ایکٹ کیسز کی سماعت کریں گے۔ رؤف حسن اور دیگر پی ٹی آئی کارکنوں کا ٹرائل بھی خصوصی عدالت میں ہو گا۔
پیکا ایکٹ کے تحت عدالتیں‘ افضل مجوکا سمیت 2 جج نامزد‘ رؤف حسن کا ٹرائل بھی خصوصی عدالت میں ہو گا
Jul 25, 2024