لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاک آرمی نے کے ٹو سرکرنے کی مہم کے دوران مشکلات کے شکار غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پاک آرمی کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے غیر ملکی کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا گیا۔ ریسکیو آپریشن میں ڈچ، سنگاپور اور ایکواڈور سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں کو ریسکیو کیا گیا۔ غیرملکی کوہ پیما کے مطابق کے ٹو سر کرنے کے دوران موسم کی خرابی کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی تھی، بروقت کارروائی میں طبی امداد فراہم کی گئی اور ہمیں ریسکیو کیا گیا۔ غیر ملکی کوہ پیماؤں نے ریسکیو کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔