پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ہو چکا‘ عطا تارڑ: بہت مواد موجود‘ اعظم نذیر

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے ثبوت اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ کابینہ میں وہ چیز آتی ہے جس پر مشاورت حتمی ہو گئی ہو۔ ہم قانونی طور پر چاہتے ہیں مکمل تیاری ہو جائے۔ اتحادیوں اور قانونی ماہرین سے مشاورت ہو رہی ہے۔ اصولی فیصلہ ہو جائے تو اعلان کرنے میں حرج نہیں۔ پیپلز پارٹی کا اس سے متعلق ہم سے مکمل اتفاق ہے۔ صدر آصف علی زرداری کا بڑا حوصلہ افزا ردعمل ہے‘ ڈیڈ لاک نہیں۔ پیپلز پارٹی کی لیگل ٹیم کے ساتھ مشاورت جاری ہے‘ ساتھ بیٹھے بھی ہیں۔ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے مستقبل قریب میں بالکل امکان ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن کے ملک دشمن عناصر کے ساتھ رابطے تھے۔ پی ٹی آئی کے ڈیجیٹل میڈیا ونگ کے ملازم ہیں جہاں وہ ساڑھے 7لاکھ روپے تنخواہ لے رہے تھے، ڈیجیٹل میڈیا ونگ سے کچھ ہدایات یہاں باہر جا رہی تھیں اور کچھ باہر سے یہاں آرہی تھیں۔ وفاقی وزیر برائے قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کے لیے مواد موجود ہے۔ وفاقی حکومت تحریک انصاف پر پابندی کے معاملے پر سنجیدگی سے سوچ رہی ہے۔ حکومت کے پاس تحریک انصاف پر پابندی کیلئے بہت مواد موجود ہے۔ ریفرنس دائر کرنے سے پہلے اتحادیوں کو بھی ساتھ ملایا جائے گا۔ تمام سیاسی اور قانونی پہلوؤں کو دیکھا جائے گا پھر ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...