وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کر دی

Jul 25, 2024

اسلام آباد (خبرنگارخصوصی) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سے نکلنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری کی جارہی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس آج طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین اوگرا کو قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کا حتمی فریم ورک وزیراعظم کو پیش کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی مخالفت کی تھی۔

مزیدخبریں