لاہور‘فیصل آباد+ پیرمحل‘فیروزوالہ (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار ان) اوباش ملزموں نے خواتین سمیت 4لڑکیوں اور پانچ لڑکوں کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔کو ٹ لکھپت کے علا قہ میں معمولی جھگڑے پر بدلہ لینے کے لئے خاتون نے اپنے خاوند کی مدد سے سہیلی کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا ۔فیروزوالہ میں اوباش نوجوانوں نے نو عمر لڑکی اور کمسن بچے سے زیادتی کرڈالی۔ تھانہ غلام محمد آباد میں اوباش ملزم جانی نے ( الف) کوزیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ صدر جڑانوالہ میں چار اوباش ملزموں نے محمد جمعہ کی جواں سال بیٹی (ب ) کوہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔ تھانہ بلوچنی میں چار اوباش ملزموں نے سعید کے سالے 17 سالہ بیٹے(ن) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ ڈجکوٹ کے اوباش ملزم نے اپنی ہمسائی(م) کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ اوباش محمد حفیظ نے دیگر 3ساتھیوں سے ملکر لڑکی (ل) کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ نواحی گاؤں بھوتھ میں اوباش نے نوسالہ بچے سے زیادتی کر ڈالی۔ قصبہ بوتھ میں 9 سالہ بچے کو طیب نامی اوباش زیادتی کانشانہ بنادیا۔