جڑانوالہ + لاہور (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) بد بخت بیٹے کی ڈانٹ و تشدد سے دلبرداشتہ والد نے پھندے سے جھول کر خودکشی کر لی۔ وقوعہ منڈی بچیانہ میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ تھانہ منڈی بچیانہ کے رہائشی جنید حسن نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی، والد علی حسن نے اسے سمجھانے کی کوشش کی۔ جس پر جنید حسن نے والد اور والدہ کو برا بھلا کہتے ہوئے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ علاوہ ازیں لاہور میں غازی آباد کے علاقے میں پنج پیر دربار کے قریب 52 سالہ شخص نے مبینہ خودکشی کر لی ہے۔