سونا 2300 روپے تولہ مہنگا  ڈالر کی قیمت میں ملا جلا رُجحان

Jul 25, 2024

کراچی (کامرس رپورٹر) بدھ کو انٹربنک میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں کمی رہی۔ انٹربنک ڈالر کی قدر10 پیسے بڑھ کر278.55 روپے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر25 پیسے کی کمی سے279.75 روپے رہی۔ دوسری طرف فی تولہ سونا 2300 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 52 ہزار800 روپے ہو گئی۔

مزیدخبریں