اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی قیادت میں پاکستان کا وفد سرکاری دورے پر چین پہنچ گیا۔ دورہ چین کے دوران توانائی شعبے میں اصلاحات، سی پیک منصوبوں کے قرضوں کی واپسی کی مدت میں توسیع اور شرح سود میں کمی سمیت مختلف امور پر چینی حکام سے مذاکرات ہوں گے۔ پاکستان نے نیوکلیئر پاور پلانٹس کی تنصیب اور سی پیک کے تحت توانائی منصوبوں کیلئے چین سے 17 ارب ڈالر قرض لے رکھا ہے جو دس سال میں قابل واپسی ہے۔ پاکستان چین کو قرضوں کی واپسی میں آٹھ سال کی توسیع کا خواہاں ہے۔ چین کی طرف سے رضامندی کی صورت میں قرضوں کی واپسی کی مدت بڑھ کر اٹھارہ سال ہونے کی توقع ہے۔
وزیر خزانہ کی قیادت میں پاکستانی وفد سرکاری دورے پر چین پہنچ گیا
Jul 25, 2024