لاہور (نامہ نگار) پیپلز پارٹی نے صدر زرداری کی کل 26 جولائی کو سالگرہ کے موقع پر جشن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر 69 ویں سالگرہ کو پیپلز پارٹی کا پریزیڈنٹ ڈے آف پاکستان کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں سالگرہ کی تقریبات اور کیک کاٹے جائیں گے۔لاہور میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر فیصل میر کی جانب سے مینار پاکستان گراؤنڈ میں 25 جولائی کی رات کو رنگا رنگ تقریب منعقد ہوگی۔ پریزیڈنٹ ڈے آف پاکستان کی تقریب میں سابق وزیراعظم و پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
زرداری کی کل سالگرہ، پی پی پریزیڈنٹ ڈے آف پاکستان کے طور پر منائے گی
Jul 25, 2024