آئی پی پیز معاہدے ملک کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں: اختر اقبال ڈار 

Jul 25, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کے معاہدوں کی منسوخی اور لوٹ مار کے حوالے سے  سیاسی، سماجی ،  تاجر تنظیمیں اور چیمبر آف کامرس میرے موقف کی تائید  کرتے ہوئے میدان عمل میں آئے۔ ان تمام کا مشکور ہوں اور دیگر تنظیموں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پی ٹی آئی این کی طرف سے سپریم کورٹ میں آئی پی پیز کے معاہدوں کی منسوخی کی  رٹ پٹیشن میں ساتھ دیں۔ پریس کانفرنس  کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی پی پیز معاہدے پاکستان کو دیمک کی طرح چاٹ رہے ہیں۔ فیڈریشن آف کامرس کا سپریم کور ٹ میں جانے کا اعلان خوش آئندہ ہے جبکہ پی ٹی آئی این کی رٹ کا ڈائری نمبر بھی لگ چکا ہے۔ چیف جسٹس سے استدعا ہے کہ اس رٹ پٹیشن کو انسانی بنیادی حقوق مفاد عامہ اور پاکستان کے مقدمے کے طور پر فوری سماعت کیلئے مقرر  اور آئی پی پیز کو ہونے والی کیپسٹی پیمنٹ پر بھی حکم امتناعی جاری کیا جائے۔

مزیدخبریں