لاہور(نوائے وقت رپورٹ) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے ملکی صورتحال پر میڈیا سے گفتگوکرتے کہا کہ بانی تحریک پاکستان عمران خان نے پرسوں اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کی کال میں نے دی تھی‘جس کاثبوت قوم نے سکرین پربھی دیکھا۔بانی پی ٹی آئی 2014سے ملک وریاست پر پے درپے حملے کررہے ہیں۔انہوں نے پی ٹی وی پربھی حملہ کیاگیا،ریاستی عہدوں کامذاق اڑایاگیا، انہیں سزا ملنی چاہئے۔ انہوں نے 2008 میں آر ٹی ایس بیٹھاکرملک پر مسلط ہوکر اپنی چوربازاری اورنااہلی کا بازار گرم کیا۔ڈیجیٹل دہشتگری کا سلسلہ بھی شروع کرکے بیرونی سازشوں کا حصہ بنکرملکی ساکھ کونقصان پہنچایا۔ 2022 میں IMF کوبھی یہ صلاح دی کہ پاکستان کی مدد نہ کی جائے۔ سانحہ 9 مئی تاریخ کا تاریک ترین دن ہے ۔کسی کو قطعی اجازت نہیں دے سکتے کہ ملک کے اداروں کو یرغمال بناکر اپنی من مانی کرے۔مسلم لیگ ن ہمیشہ سے ہی مفاہمتی سیاست کی علمبردار ہے۔ملک میاں نواز شریف، محمد شہباز شریف اورمریم نواز شریف کی قیادت میں ترقی کررہا ہے۔
بانی پی ٹی آئی ریاست پر مسلسل حملے کررہے‘ سزا ملنی چاہیے: مریم اورنگزیب
Jul 25, 2024