آبادی میں اضافے پر قابو کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا:احسن اقبال 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا  ہے کہ  2018-2013ء کے دوران وفاقی حکومت کی جانب سے صوبائی حکومت کے ساتھ ایک پلیٹ فارم پر کام کرنے کے لیے یہ سلسلہ شروع کیا گیا تھا، موجودہ دور حکومت نے یہ اجلاس بلا کر اس سلسلے کا احیاء کر دیا ہے۔ ساتویں مردم شماری کے نتائج سے معلوم ہوتا ے کہ جس تیزی سے آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئندہ چوبیس سے تیس سال کے اندر اس میں ڈبل اضافہ ہو جائے گا جس سے متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا ہو گا۔ پاکستان آبادی کے اضافے کے لحاظ سے جنوبی ایشیا میں سب سے آگے ہے۔ آبادی میں اضافے کے اس رجحان پر قابو پانے کے لئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو مشترکہ حکمت عملی کے تحت مل کے کام کرنا ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن