آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو پٹرول 1200 لٹر، بجلی 400 روپے یونٹ  بھی نہ ملتی: رانا مشہود 

کراچی(نیٹ نیوز) چیئرمین پرائم منسٹریوتھ پروگرام رانامشہود نے ملک میں بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو تکلیف دہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے پروگرام میں نہ جاتے تو یہاں پٹرول 1200 روپے لٹر بھی نہیں ملتا اور بجلی 400 روپے یونٹ ہوجاتی۔ کراچی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ عمران خود کہتے تھے کہ ہم آئی ایم ایف کے ساتھ اگر کھڑے نہ ہوئے تو پاکستان دیوالیہ ہو جائے گا جب ان کی حکومت گئی تو پھر وہی شوکت ترین پنجاب اور خیبرپی کے کے وزرائے خزانہ کو کہتا ہوا پایا گیا کہ آئی ایم ایف کی ڈیل کو سبوتاژ کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے عسکری ونگ پر پابندی لگانی چاہیے، پی ٹی آئی کو 9 مئی والے واقعے پر معافی مانگنی چاہیے۔ پاکستان مخالف قوتیں ناکام ہوں گی، سیاست کا حق سب کو ہے لیکن دہشت گردی کی اجازت کسی کو نہیں ہے، پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔

ای پیپر دی نیشن