کامونکی:تیز رفتار کار کی زد میں آکر70سالہ شخص جاں بحق

کامونکی(نمائندہ خصوصی)جی ٹی روڈ کراس کرتے ہوئے تیز رفتار کار کی زد میں آکرمعمر شخص جاںبحق ہوگیا،گذشتہ دوپہر خان ٹاؤن کا 70 سالہ محمدعلی نیئر تحصیل ریونیو آفس کے قریب جی ٹی روڈ عبور کررہاتھا کہ تیز رفتار کار نے اْسے بْری طرح کچل دیا ۔ مضروب کے بیٹوں نے کار ڈرائیورکو زبردست تشدد کا نشانہ بنایا،جسے عینی شاہدین نے مداخلت کرکے بچایا۔بعدازاںانہیں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

ای پیپر دی نیشن