حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر کے گھر ڈاکہ ،دو ڈاکو گھر سے ڈیڑھ لاکھ نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر ڈاکٹر محمد یسن کینال گارڈن میں واقع اپنے گھر سورہے تھے کہ رات کو وقت انکے گھر دو ڈاکو داخل ہوئے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔