گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) بجلی بل کے تنازعہ پر چھوٹے بھائی کوقتل کرنے والا درندہ صفت ملزم پولیس نے گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گرجاکھ کے علاقہ پرنس روڈ پر گزشتہ روز بجلی بل تنازعہ ملزم غلام مرتضی نے تیز دھار آلہ سے شہ رگ کاٹ کر اپنے چھوٹے بھائی عمر فاروق کوقتل کر دیا تھامقتول کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا ۔ مقتول دو بچوں کا باپ تھا ۔
گوجرانوالہ:بجلی بل تنازعہ پر چھوٹے بھائی کوقتل کرنے والا ملزم گرفتار
Jul 25, 2024