گوجرانوالہ ( نمائندہ خصوصی)محلہ امیر پارک گلی نمبر3میں عرصہ دراز سے سیوریج سسٹم بند ہونے سے علاقہ مکین مشکلات کا شکار ہوگئے ،واسا حکام کو بار بار درخواستیں دینے کے باوجود مسئلہ حل نہ ہوسکاپریشان حال مکینوں نے کمشنر،ڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واسا سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا تفصیلات کے مطابق محلہ امیر پارک گلی نمبر 3ڈی سی روڈ کا سیوریج سسٹم عرصے دراز سے بند پڑا ہے جس وجہ سے گلی میں ہر وقت گندہ پانی کھڑا رہتاہے اور بدبواور تعفن سے مکینوں کا جینا محال ہوچکا ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ متعدد مرتبہ متعلقہ حکام کو شکایت کی گئی لیکن کوئی مستقل حل نہیں نکل سکا۔ مکینوں نے کمشنرڈپٹی کمشنر اور ایم ڈی واسا سے مطالبہ کیا ہے کہ گلی نمبر3محلہ امیر پارک میں بند سیوریج کا فوری حل نکالا جائے تاکہ گندے پانی سے تنگ مکین سکون کا سانس لے سکیں۔
گوجرانوالہ:امیر پارک سیوریج سسٹم بند ہونے سے علاقہ مکین مشکلات کا شکار
Jul 25, 2024