حافظ آباد:پاورلومز فیکٹریوں کے مزدوروںکی کم اجرت کیخلاف احتجاجی ریلی 

Jul 25, 2024

حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) پاورلومز فیکٹریوں کے سینکڑوں مزدوروں نے مالکان کی جانب سے اجرت کم دیئے جانے کے خلاف احتجاجی ریلی نکالتے ہوئے ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر کے آفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جہاںمزدوروںنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حافظ آباد کے مالکان فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور دیگرشہروںکی نسبت انہیں اجرت کم دے رہے ہیں جبکہ بجلی کے بلوں اور ٹیکسوںکی بھرمار نے انکاجینا محال کردیا ہے۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ حکومت کی جانب سے مزدوروںکی مقررکردہ تنخواہ پر عمل کروایا جائے اورانکی اجرت میں دیگر شہروں کی طرح اضافہ کروایا جائے ۔ وگرنہ وہ اپنے بچوںکے ہمراہ بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے۔اس دوران مزدوروں نے بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ اور ٹیکسوںکی بھرمار کے خلاف بھی سخت نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا کہ انہیں علاج معالجہ کی مفت سہولت فراہم کی جائے اور تمام مزدوروںکو سوشل سکیورٹی کارڈز مہیا کئے جائیں۔ علاوہ ازیں پاورلومز فیکٹریوںکے مالکان نے پریس کلب کے سامنے ڈی ای او لیبر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت قاضی افتخار احمد اور محمد امین انصاری نے کی۔اس موقع پر مالکان نے ڈی ای اولیبر گوندل کے مالکان کے ساتھ ہتھک آمیز رویہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسکے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور مطالبہ کیا ۔

مزیدخبریں