قلعہ دیدار سنگھ(نمائندہ خصوصی)شہر میں جعلی ڈینٹل کلینکس کی بھر مار سادہ لوح عوام لٹنے لگے،جعلی دندان ساز شہریوں میں ہیباٹائٹس جیسی خطرناک بیماریاں بانٹنے لگے،انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار کرنے لگی،حکام نوٹس لیں۔تفصیلات کے مطابق قلعہ دیدار سنگھ کی ہر گلی میں جعلی ڈینٹل ڈاکٹرز نے سادہ لوح عوام کی جیبوں پر ہاتھ صاف کرنے اور ان کی جانوں سے کھیلنے کیلئے بغیر لائسنس کے جعلی ڈینٹل کلینکس کے نام پر لوٹ مار کے ٹھکانے بنا رکھے ہیں۔ ان جعلی ڈاکٹرز اور ان کے غیر قانونی کلینکس کیخلاف عوامی شکایات زبان زد عام ہیں۔ ان کلینکس میں زیر استعمال اوزاروں کے طبی اصولوں کے مطابق جراثیموں سے پاک نہ ہونے کے باعث ہپاٹائٹس اور کئی جان لیوا بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ عوامی حلقوں نے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ڈی ایچ او گوجرانوالہ سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ایسے جعلی کلینکس کو فوری طور پر بند کیا جائے اور ڈرگ انسپکٹر کو پابند کیا جائے کہ وہ ان کیخلاف فوری کاروائی کرئے۔