پرائس کنٹرول کاناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈائون جاری  

Jul 25, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )ضلعی انتظامیہ کا وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر محمد طارق قریشی کی ہدایات پر ناجائز منافع خوروں، غیر قانونی گیس ری فلنگ، غیر قانونی منی پیٹرول پمپس اورناپ تول میں کمی کرنیوالوں کیخلاف بھر پور کریک ڈائون جاری ہے ،ضلع گوجرانوالہ میں اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے یکم جولائی سے اب تک 48ہزار 7سو 4چھاپہ مار کاروائیاں کی گئیں، 76لاکھ 80ہزار 5سو روپے کے جرمانے عائدکیے گئے،متعلقہ تھانوں میں 9مقدمات کا اندراج کرواتے ہوئے 71 افراد کو حوالہ پولیس کیا گیا اس کے علاوہ 33 کاروباری مراکز کو سیل کیا گیا اور 93دوکانداروں کو تنبیہہ بھی جاری کی گئی۔

مزیدخبریں