ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سےامریکا کی نائب صدارت کے امیدوار کی جانب سے نازیبا ریمارکس پر گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے پرستاروں میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی۔ریپلکن نائب صدارتی امیدوارجے ڈی وینس نے اپنی ڈیموکریٹ حریف کملا ہیریس کو ’’ بلیاں رکھنے والی بے اولاد خواتین’’ کا طعنہ دیا تھا ۔تاہم سوئفٹیز یعنی ٹیلر سوئفٹ کے پرستاروں نے اسے اپنی ہیرؤئن گلوکارہ پر تنقید سمجھا کیونکہ ٹیلر سوئفٹ کی شادی نہیں ہوئی اور انہوں نے بھی تین پالتو بلیاں رکھی ہوئی ہیں۔ٹیلر سوئفٹ کے پرستاروں کا کہنا ہے کہ ریپبلکن نائب صدر کو ان کی جانب سے اب ایک جنگ کا سامنا ہے ۔سوشل میڈیا پر سوئفٹیز کا کہنا ہے جہنم نے بھی ابھی نائب صدارتی امیدوار کی توثیق نہیں کی ہے، ایک اور صارف نے پوسٹ کیا: "وینس نے بے اولاد خواتین پر حملہ کیا جو بلیوں سے محبت کرتی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ کو شاید ایک لفظ پسند آئے گا۔ کریکن (meowww) کو جاری کریں۔" 2021 کی فوٹیج، کو میڈاس ٹچ نیٹ ورک کے چیف ایڈیٹر نے شیئر کیا ہے، جس میں فاکس نیوز کے "ٹکر کارلسن ٹونائٹ" پر جے ڈی وینس نے کملا ہیریس سمیت متعدد ڈیموکریٹک شخصیات کو " بے اولاد بلیاں رکھنے والی خواتین" قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ بچوں کے بغیر لوگوں کے پاس امریکیوں کو اچھا مستقبل دینے کے لئے کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ یادرہے جے ڈی وینس اس ٹی وی انٹرویو کے وقت اوہائیو کی سینیٹ کی نشست کے لیے انتخاب لڑ رہے تھے جس کے وہ فاتح ٹہرے۔