عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ سیاسی صورتحال تباہی و بربادی کی طرف جا رہی ہے،حکومت خود عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر رہی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عوام بہت تنگ ہیں، بجلی کے بل زہر قاتل کی طرح لڑ گئے ، حکومت خود عوام کو سڑکوں پر آنے پر مجبور کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگانے سے کچھ نہیں ہوگا، پہلے نشان چھینا گیا، پھر بانی پی ٹی آئی پر پابندی لگائی گئی، الیکشن سے پہلے بانی پی ٹی آئی کوسزائیں سنائی گئیں، پھر بھی عوام نے ووٹ دیا، یہ جو قدم بھی اٹھاتے ہیں ان کو ہی نقصان پہنچتا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ ان کے ہر فیصلے کا فائدہ بانی پی ٹی آئی کو ہوتا ہے، سیاسی صورتحال تباہی و بربادی کی طرف جا رہی ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پونے 3 مرلے کی لال حویلی میری ذاتی ملکیت ہے، 19 گھر اور بھی ہیں لیکن ہمیں بے دخل کیا جاتا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے 2 بار لال حویلی ڈی سیل کرائی ہے۔
یہ حکومت جو قدم بھی اٹھاتے ہیں ان کو ہی نقصان پہنچتا ہے: شیخ رشید
Jul 25, 2024 | 13:28