جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے پر مظاہرین کے حملے اور قومی پرچم اتارنے کے واقعے کے خلاف وفاقی کابینہ کے ارکان نے ”حرمت پرچم“ مہم شروع کردی۔ وفاقی وزراء نے پاکستانی پرچم کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر جاری کی ہیں اور قومی پرچم سے والہانہ محبت کے پیغامات بھی تحریر کیے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اویس لغاری، عبدالعلیم خان، رانا تنویر اور عطا تارڑ سمیت دیگر وزرا نے قومی پرچم کے ہمراہ تصاویر جاری کی ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پاکستانی قونصل جنرل کے باہر افغان باشندوں نے ہنگامہ آرائی اور پتھراؤ کیا تھااور افغان باشندوں نے اس دوران پاکستانی پرچم بھی اتار دیا تھا۔
جرمنی میں پاکستانی سفارتخانے پر حملہ، وفاقی کابینہ کی ’حرمت پرچم‘ مہم
Jul 25, 2024 | 13:55