حقداروں کی درجہ بندی کے لیے سوشل رجسٹری ضروری ہے : مریم نواز شریف

Jul 25, 2024 | 14:03

  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹری پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ جس چیز کی سب سے زیادہ ضرورت محسوس ہوئی اس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ سینیئر وزیر مریم اورنگزیب سمیت تمام افراد کو مبارکباد دیتی ہوں جنہوں نے اس مقصد کے لیے کام کیا۔ مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کو رمضان پیکج ان کی دہلیز پر پہنچایا رمضان نگہبان پروگرام شروع کیا تو پتہ چلا کہ ہمارے پاس مستند ڈیٹا نہیں ہے۔ مریم نواز شریف پتہ چلا کہ رمضان پیکج غیر مستحق افراد کو بھی ملا۔ فزیکل ویریفکیشن کی گئی تو پتہ چلا کہ ڈیٹا کے مطابق لوگ وہاں پر مقیم نہیں تھے۔ پنجاب کی 13 کروڑ آبادی ہے لیکن پتہ نہیں کہ کتنی آبادی کس سوشیو اکنامک کیٹگری میں آتی ہے۔ نادرا اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا کے ذریعے رمضان پیکج عوام کو تقسیم کیے گئے۔ کسانوں سے متعلق بھی مستند ڈیٹا موجود نہیں ہے ٹیکس سے بچنے کے لیے بہت سے کسانوں نے اپنی زمین کی -12-12 ایکڑ تقسیم کرکے پر رجسٹریاں کروائی ہوئی ہیں۔ معذور افراد سے متعلق بھی مستند ڈیٹا موجود نہیں ہے چاہتی ہوں مستند ڈیٹا ہو تاکہ حق حقدار کو ملے مریم نواز شریف پانچ ہزار سے زیادہ رجسٹریشن سینٹرز بنائے گئے ہیں۔ مریم نواز شریف سوشیو اکنامک رجسٹری میں رجسٹریشن کروائیں گے تو عوام کو سوشل پروٹیکشن کے پروگرامز کے حقدار ہوں گے۔ عوام گھر سے بیٹھ کر بھی پورٹل پرخود کو رجسٹرڈ کرا سکتے ہیں۔ پنجاب سوشیو اکنامک رجسٹر ی کی ہیلپ لائن02345 - 0800- پر بھی رجوع کرسکتے ہیں۔ 13 کروڑ میں سے بہت سی ابادی بجلی کے بل ادا کر نے کی سکت نہیں رکھتے ۔ بہت سے لوگوں کی ماہانہ آمدن سے ذیادہ بجلی کے بل آ جاتے ہیں پنجاب میں 45 لاکھ صارفین کے لیے سولر منصوبہ لا رہے ہیں جس سے بجلی کے بل ادھے ہو جائیں گے۔ حقداروں کی درجہ بندی کے لیے سوشل رجسٹری ضروری ہے ہر ضلع کا جرائم کا مستند ڈیٹا مرتب کیا جارہا ہے۔ مریم نواز شریف 

مزیدخبریں