مانچسٹر ایئرپوٹ : نوجوان پر پولیس اہل کار کے وحشیانہ تشدد کی وڈیو وائرل

برطانیہ میں مانچسٹر ایئرپورٹ پر پیش آنے والے واقعے کی وڈیو وائرل ہونے کے بعد پورے ملک میں ہنگامہ مچ گیا ہے۔ وڈیو میں ایئرپورٹ کی عمارت کے اندر ایک پولیس افسر کو ایک نہتے نوجوان پر وحشیانہ تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ نوجوان زمین پر لیٹا ہوا تھا جب کہ اسکارف پہنی ایک خاتون اس نوجوان کو بچانے کی کوشش کر رہی تھیں۔وڈیو کے مناظر کے مطابق سرکاری وردی میں ملبوس پولیس افسر نے زمین پر لیٹے نوجوان پر ٹیزر گن تان رکھی ہے۔ اس کے بعد افسر نے نوجوان کے چہرے پر زور دار لات رسید کی اور پھر جوتے سے اس کا سر روندا۔ اس موقع پر دیگر افسران چلاّ کر وہاں موجود لوگوں کو دور رہنے کا کہہ رہے تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے BBC نے مانچسٹر پولیس کے حوالے سے بتایا کہ یہ واقعہ منگل کے روز ایئرپورٹ کی عمارت نمبر 2 میں پیش آیا۔ پولیس افسران نے ایک شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر انھیں حملے کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے اعتراف کیا کہ وڈیو میں پولیس کی جانب سے خراب برتاؤ کے اندیشے ہیں۔ اس حوالے سے ڈائریکٹوریٹ آف پروفیشنل اسٹینڈرڈز کی جانب سے اس پر نظر کی جا رہی ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق افراد کے درمیان جگھڑے کی رپورٹوں کے بعد مذکورہ افسران کو طلب کر لیا گیا۔اس بات کے پیش نظر کہ پولیس افسران اسلحے سے لیس تھے، حملے کے دوران ان سے آتشی ہتھیار چھینے جانے کا خطرہ واضح طور پر موجود تھا۔جائے وقوع سے چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ ان پر ایمرجنسی سروس کے اہل کاروں پر حملے کا الزام ہے۔ تین افسران کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن میں سے ایک کی ناک ٹوٹ چکی ہے۔بی بی سی کے مطابق واقعے کے ایک عینی شاہد مسافر نے بتایا کہ پولیس ایک نوجوان کے نزدیک آئی اور بتایا کہ وہ مطلوب شخص ہے۔ اس پر ایک دوسرے آدمی نے پولیس پر دھاوا بول دیا۔

ای پیپر دی نیشن