ایک طویل عرصے سے جنوب مغربی سعودی عرب میں مشہور السودہ پہاڑ گرمیوں کے دوران سعودیوں کی سرد منزل رہے ہیں۔ یہ سروات پہاڑی سلسلے کی بلند ترین پہاڑی چوٹیوں میں سے ایک ہے جو سطح سمندر سے 3,015 میٹر بلند ہے۔ یہ سعودی ہائی لینڈز میں پہلے نمبر پر ہےکوہ فراوع کی چوٹی السودہ کی چوٹی کے بعد دوسرے نمبر پر آتی ہے۔ یہ صرف 11 میٹر کے فرق سے پیچھے ہے۔ یہ بھی عسیر کے علاقے میں سروات پہاڑی سلسلے میں واقع ہے۔ اس کے بعد کوہ نطفاء کی چوٹی 35 میٹر کے فرق سے تیسرے نمبر پر ہے اور یہ بھی اسی پہاڑی سلسلہ میں واقع ہے۔ جبل وارب، المجاز، السقی، مشرف، خلقہ ، نہران اور الصھلاء کی چوٹیاں سروات پہاڑی سلسلے کی اونچی چوٹیاں ہیں جو جزیرہ نما عرب کے ٹھنڈے مقامات میں سے ایک ہے۔
جبل السودہ کی بحالی
سعودی عرب کوہ السودہ کی بحالی کے لیے کام کر رہا ہے جس کے تحت ولی عہد شہزادہ نے سعودی ویژن 2030 کے حصول کے لیے کام شروع کیا ہے تاکہ ان سیاحوں کو راغب کیا جا سکے جو گرمیوں میں سرد موسم چاہتے ہیں۔سعودی عرب کے منفرد پہاڑی ماحول میں السودہ چوٹی موسم گرما میں معتدل آب و ہوا سے لیے ہوئے ہے اور ایک خوبصورت منظر پیش کرتی ہے۔ یہاں سرد آب و ہوا سے محبت کرنے والوں کے لیے انوکھا نظارہ اور بلندیوں سے کئے جانے والے خوبصورت نظارے میسر ہیں۔ یہ علاقہ پودوں اور درختوں کو محفوظ رکھتا ہے جن میں سے کچھ 400 سال سے زیادہ پرانے ہیں۔ مخصوص مناظر میں پہاڑوں کو دھند کے درمیان سبز رنگ میں ڈھانپ دیا جاتا ہے۔ یہ صورت حال دن کے بیشتر حصے پر محیط رہتی ہے۔
متعدد دیہات
السودہ کی بلندیوں میں متعدد دیہات بھی موجود ہیں جو بہت سے مستند رسم و رواج اور روایات میں اس علاقے کی ثقافت اور ورثے کا حصہ ہیں۔ ان دیہات میں کچھ ایسی دستکاری بھی ہے جن میں یہاں کے رہائشی مصروف رہتے ہیں۔ کچھ ایسی سوغات تیار کی جاتی ہیں جو دیکھنے والوں کو فخر سے دکھائی جاتی ہیں۔