امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ ’’قیادت کی مشعل نوجوان آوازوں تک منتقل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات سے اپنی دست برداری کے اعلان کے بعد امریکی عوام سے پہلی مرتبہ خطاب کرتے ہوئے کیا۔اوول آفس سے اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں اکیاسی سالہ عمر رسیدہ صدر نے کہا کہ جمہوریت کا دفاع داو پر لگا ہوا ہے، جو کسی بھی عہدے سے زیادہ اہم ہے۔ انہوں نے کہا،"میں نے فیصلہ کیا ہے کہ آگے بڑھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ مشعل کو نئی نسل کو منتقل کردیا جائے۔ یہی ہماری قوم کو متحد کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔"تقریباً پچاس سال کا سیاسی سفر طے کر چکے جو بائیڈن نے کہا،"میں اس آفس کی تعظیم کرتا ہوں لیکن اس سے زیادہ مجھے میرے ملک سے محبت ہے۔" حالانکہ،" انہیں امریکی عوام کے لیے کام کرکے طاقت اور خوشی ملتی ہے۔"صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکہ کی سب سے بہترین بات یہی ہے کہ یہاں بادشاہ یا آمر حکمرانی نہیں کررہے ہیں۔ یہاں عوام کی حکمرانی ہے۔انہوں نے قوم کو خطاب کرتے ہوئے کہا،"تاریخ آپ کے ہاتھ میں ہے۔ طاقت آپ کے ہاتھ میں ہے۔ امریکہ کا آئیڈیا آپ کے ہاتھ میں ہے
اوول آفس سے خطاب میں بائیڈن کا ’مشعل اگلی نسل کو منتقل' کرنے کا اعلان
Jul 25, 2024 | 15:20