گیمبیا میں 300 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی۔

Jul 25, 2024 | 15:21

موریطانیہ کے دارالحکومت نواکچوٹ کے قریب گیمبیا میں 300 مسافروں سے بھری کشتی الٹ گئی۔ حادثے میں 15 افراد ہلاک اور 150 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن نے بتایا کہ افریقی تارکین وطن مغربی افریقہ کے ساحل سے کینری جزائر تک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ جہاں سے انہوں نے سپین جانا تھا۔آئی او ایم کے مطابق مغربی افریقہ کے ساحل سے کینری جزائر تک بحر اوقیانوس کی نقل مکانی کا راستہ عام طور پر سپین جانے کی کوشش کرنے والے افریقی تارکین وطن استعمال کرتے ہیںجو دنیا کے خطرناک ترین راستوں میں سے ایک ہے۔ اس راستے کو زیادہ تر موسم گرما میں استعمال کیا جاتا ہے۔ آئی او ایم نے کہا کہ موریطانیہ کے کوسٹ گارڈ نے 120 افراد کو زندہ بچا لیا ہے اور ان میں سے 10 کو فوری طور پر ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں