لاہور : ن لیگ کلچرونگ کے صدر طاہر انجم پر تشدد کرنیوالی پی ٹی آئی کی کارکن نیلی پری کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے پی ٹی آئی کی کارکن نیلی پری کو گرفتار کرلیا.نیلی پری نے پنجاب اسمبلی کےباہرطاہرانجم پر تشدد کیا تھا اور کپڑے پھاڑ دیئے تھے۔اس سے قبل پولیس نے خاتون کی تلاش میں لوہاری کےعلاقےمیں گھر پرچھاپہ مارا تھا لیکن طاہرانجم پر تشددکرنےوالی خاتون کےگھر پر تالے لگے تھے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ نیلی پری کا موبائل فون بھی پنجاب اسمبلی کے قریب گم ہوگیا تھا . موبائل گرنےکی وجہ سےپولیس کوٹریس کرنےمیں مشکلات ہیں۔
گذشتہ روز پی ٹی آئی کی ورکر انیلہ نے ن لیگی کلچرل ونگ کے رہنماطاہرانجم کی پٹائی کردی تھی ، انیلہ نے طاہرانجم کو بھوک ہڑتالی کیمپ کے باہرگریبان سے پکڑاتھپڑ مارے ، منہ نوچا اور کپڑے بھی پھاڑدیے۔پٹائی لگانےکے دوران بولتی بھی رہیں یہ مریم کے کہنے پر بانی کے خلاف ویڈیو بناتا ہے، بیچ بچاؤ کرانے والے کہتے رہے یہ کون سا طریقہ ہے لیکن نیلی پری نے ہاتھ نہ روکا۔
نیلا دوپٹہ پیلا سوٹ پہنی ورکر کا کہنا تھا اس شخص کابھوک ہڑتالی کیمپ کے باہرکیا کام لیکن ن لیگی رہنما جاتےجاتےپی ٹی آئی کودہشت گرد کہہ گئے۔