ذرائع کا کہنا ہے حکومت کی جانب سے پاور پلانٹس کو ادائیگی کیلئے رواں مالی کے تخمینے کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال میں پاور پلانٹس کو 2091 ارب روپےکی کپیسٹی پیمنٹس دینے کا تخمینہ ہے، جوہری پلانٹس کیلئے سب سے زیادہ 465 ارب 70 کروڑ روپے کی کپیسٹی پیمنٹس کا تخمینہ ہے ، پن بجلی پلانٹس کی کپیسٹی پیمنٹس کا تخمینہ 446 ارب40 کروڑ روپےتخمینہ ہے ،درآمدی کوئلے کے پاورپلانٹس کیلئے کپیسٹی پیمنٹس کاتخمینہ 395 ارب40 کروڑ روپےہے ۔ تھرکول پاور پلانٹس کیلئے 256 ارب روپے کی کپیسٹی پیمنٹس کا تخمینہ ہے، ایل این جی پاورپلانٹس کیلئے کپیسٹی پیمنٹس کا تخمینہ 168 ارب روپے ہے ، ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹس کیلئے کیپسٹی پیمنٹس کا تخمینہ 168 ارب روپے ہے، فرنس آئل والے پاور پلانٹس کے لیے کیپسٹی پیمنٹس کا تخمینہ81ارب 33کروڑ روپے ہے، گیس کے پاور پلانٹس کے لیے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں61 ارب21 کروڑروپے کا تخمینہ ہے، سولر پاور پلانٹس کی کیپسٹی پیمنٹس کا تخمینہ 41 ارب 63 کروڑ روپے ہے، بگاس پاور پلانٹس کے لیے کیپسٹی پیمنٹس کا تخمینہ 6 ارب 90کروڑ روپے ہے ۔