قمر زمان کائرہ نے بھی پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کردی

Jul 25, 2024 | 16:06

ویب ڈیسک

اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے پی ٹی آئی پر پابندی کی مخالفت کردی اور کہا کسی پرکراس لگا دینے کا مطلب بہت خوفناک ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کےسینئر رہنماقمر زمان کائرہ نے نجی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں سیاسی جماعت پر پابندی اورکسی پر کراس لگانے کی مخالفت کردی۔پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ کسی پرکراس لگا دینے کا مطلب بہت خوفناک ہوتا ہے، کراس لگانےکا اختیارکسی کے پاس نہیں ہے.انھوں نے کہا کہ کسی جماعت پرپابندی مسئلے کاحل نہیں ہوتی، برداشت کارویہ اپنانا چاہیے، بھلے بانی پی ٹی آئی.انکی جماعت فاشزم کررہی ہیں. ہمیں ان کی فاشزم کے مقابلےمیں فاشزم نہیں کرنی اورگالی کاجواب گالی سےتلخی بڑھے گی۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم اسی رویے کی توقع دوسری جانب رکھتے ہیں لیکن بدقسمتی سےایسا نہیں ہے۔الیکشن کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ اس الیکشن پربہت سارےسوالات ہیں اوریہ الیکشن درست نہیں ہوئے.الیکشن اس لیےدرست نہیں ہوتےکیونکہ ہمارےباقی معاملات بھی ایسےہی ہیں، میرے حلقے میں بھی بہت ساری گڑبڑ تھی۔

مزیدخبریں