اسرائیلی فوج نے غزہ میں حملے تیز کر دیے، کل سے اب تک اسرائیلی طیاروں، ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز نے 60 سے زیادہ حملے کیے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں 30 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے، خان یونس میں 4 روز کے دوران 129 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے خان یونس سے دو فوجیوں سمیت 4 اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشیں قبضے میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ غزہ میں اب بھی 112 یرغمالی موجود ہیں۔
ادھر مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے پُرتشدد کارروائیاں جاری ہیں۔
آسٹریلیا نے بے گناہ فلسطینیوں پر حملے کرنے والے 7 اسرائیلی آباد کاروں پر مالی و سفری پابندیاں لگا دیں