سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی

Jul 25, 2024 | 21:54

ویب ڈیسک

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2300 روپے کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 50 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ ایک ہزار 972 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 14 ہزار 763 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 43 ڈالر کم ہوکر 2 ہزار 370 ڈالر فی اونس ہے

مزیدخبریں