اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے مقدمے سے بری کردیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم نامے میں کہا گيا کہ پینل کوڈ سیکشن 109 تب نافذ ہوتا ہے جب کسی سے کوئی جرم سرزد ہوا ہو، کسی ملزم کے جرم میں کسی شرکت کے بغیر پینل کوڈ سیکشن 109 کا جرم ثابت نہیں ہوتا۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ پراسیکیوشن کا کیس مضبوط نہیں، ثبوت ریکارڈ بھی کیے تو ملزمان کو سزا نہیں دی جاسکتی