صدرآصف علی زرداری نے امریکی نائب صدرجوبائیڈن سے فون پر گفتگو کے دوران کہا ہے کہ دہشتگردوں کو بندوق کے زور پراپنا ایجنڈا مسلط نہیں کرنے دیں گے۔

صدرآصف علی زرداری نے ان خیالات کا اظہاراس وقت کیا جب امریکہ کے نائب صدرجو بائیڈن نے انہیں فون کیا۔ اس موقع پردہشتگردی وانتہا پسندی کے خلاف جاری جنگ اورعلاقائی صورت حال پرتبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ صدر مملکت نے امریکی نائب صدر کو بتایا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ مٹھی بھر
دہشت گردوں کوبندوق کے زور پر اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی، پاکستان، دہشتگردوں کو شکست فاش دینے اور شدت پسندی کے مکمل خاتمے کیلئے کوشاں ہے۔ امریکی نائب صدر نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پاکستان میں جمہوریت کے استحکام کے لئے امریکہ ہر ممکن حمایت جاری رکھے گا۔

ای پیپر دی نیشن