برازیل میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد چھیالیس ہوگئی جبکہ ایک لاکھ سےزائد افراد بے گھر ہوگئے۔

برازیل کی ریاست ایلاگواس اورنمباوکو کے دریاؤں میں طغیانی کے باعث کئی علاقے پانی میں ڈوب گئے ہیں ۔ سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ایک لاکھ سے زائد افراد کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں ۔ سول ڈیفنس ایجنسی نے اب تک چھیالیس افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ چھ سوکے قریب شہری لاپتہ ہیں ۔ فوج کی جانب سے متاثرہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ مقامی انتظامیہ نے سیلاب سے متاثرہ افراد کیلئے سکولوں اور دیگر سرکاری عمارتوں میں عارضی رہائشوں کا بھی انتظام کیا ہے۔ ادھرمحکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن