دمبولا میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر دو سو اڑسٹھ رنز بنائے۔ دنیش کارتک چھیاسٹھ اور روہت شرما اکتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ ایم ایس دھونی نے اڑتیس رنز کی اننگز کھیلی۔ سری لنکا کی جانب سے مالینگا اور کنڈمبے نے دو، دو کھلاڑیوں
کو آؤٹ کیا۔ جواب میں سری لنکن ٹیم اننگز کے آغاز سے ہی مشکلات کا شکار رہی اور اکاون رنز پر اس کے پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئے۔ کپوگدیرا پچپن رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیل کر سری لنکا کے سب سے کامیاب بلے باز رہے جبکہ سری لنکا کی پوری ٹیم ایک سو ستاسی رنز بنا سکی۔ بھارت کی جانب سے اشیش نہرا نے چار جبکہ ظہیر خان اور رویندرا جدیجہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارت نے اس سے پہلے انیس سو چوراسی، اٹھاسی، نوے اور انیس سو پچانوے میں ایشیا کپ میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ادھر ایم ایس دھونی کی قیادت میں بھارتی ٹیم سات ٹورنامنٹس کے فائنل میں پہنچی جس میں سے اسے چار بار کامیابی حاصل ہوئی۔