بھارتی وزیر داخلہ پی چدم برم نے اپنے دورہ پاکستان سے قبل جذبہ خیر سگالی کے طور پر چار پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا ہے  

Jun 25, 2010 | 15:36

سفیر یاؤ جنگ
ان چاروں پاکستانی شہریوں کو  بھارتی صوبے گجرات میں متعدد الزامات کے تحت زیر حراست رکھا گیا تھا ۔ بھارتی وزارت داخلہ کے مطابق انہیں تیس جون تک اٹاری بارڈر پر پاکستانی ریجنرز حکام کے حوالے کر دیا جائے گا ۔  بھارتی وزیر داخلہ چدم برم سارک وزارتی اجلاس میں شرکت کے لیے  آج  پاکستان پہنچ رہے ہیں ۔  اسلام آباد میں اپنے دو روزہ قیام کے دوران وہ اپنے پاکستانی ہم منصب اوردیگراہم سیاسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے ۔ ممبئی واقعات کے بعد پہلی مرتبہ بھارت کا وزارتی سطح کا وفد پاکستان کا دورہ کر رہا ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان نے چند روز قبل سترہ بھارتی قیدیوں کو رہا کیا ہے ۔
مزیدخبریں