توہین امیر خانوں اور قران مجید کے غلط ترجمے کیخلاف آج ملک بھر میں ”یوم احتجاج“ منایا جائے گا

لاہور( وقائع نگار) توہین آمیز خاکوںکی اشاعت اور انٹر نیٹ پر قرآن مجید کا(نعوذ بااللہ) غلط ترجمہ شائع ہونے کے خلاف فرزندان اسلام کا ملک بھر میں احتجاج جاری رہا، آج جمعتہ المبارک کو تحریک حرمت رسولﷺ کی اپیل پر ملک بھر میں یوم احتجاج منایاجائے گا اس موقع پر جلسوں، مظاہروں، حرمت رسولﷺ کانفرنسوں اور ریلیوں کا انعقاد کیاجائے گا، تحریک حرمت رسولﷺ کے تحت شیخوپورہ، عارفوالا، فیصل آباد، ساہیوال، جہلم، منڈی بہاﺅ الدین، نارووال سمیت دیگرشہروں میں بھی حرمت رسول کانفرنسیں منعقد ہوئی جن میں نبی اکرمﷺ کی حرمت کے تحفظ کے لئے کٹ مرنے کا عزم کیا گیا مقررین نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے فیصلے کے باوجود پی ٹی اے کا گستاخانہ ویب سائٹیں کوتا حال بند نہ کرنا مسلمانوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، عالمی سطح پر توہین رسالت کیخلاف قانون پاس کروانے کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی، حکمران امریکہ و یورپ کی غلامی سے نکل آئیں مصلحت پسندی چھوڑ کر تحفظ حرمت رسولﷺ کے لئے کردارادا کریں تفصیلات کے مطابق تحریک حرمت رسولﷺ پاکستان کے تحت کئی شہروں میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاج کیا گیا،شیخوپورہ، عارفوالہ، فیصل آباد، ساہیوال، جہلم، منڈی بہاﺅ الدین، نارووال میں ہونے والی حرمت رسولﷺ کانفرنسوں میں تاجروں و صنعتکاروں، طلبائ، وکلاءسمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی کانفرنسوں کے دوران گستاخانہ خاکوں کے تذکرہ پر شرکاءمیں زبردست غم و غصہ دیکھنے میں آیا اس موقع پر ناروے، ڈنمارک، سویڈن اور امریکہ کے شرمناک کردار کے خلاف قراردادیں پاس کی گئی تحریک حرمت رسولﷺ پاکستان کے رہنماﺅں حافظ سیف اللہ منصور، مولانا خالد سیف الاسلام،طاہر طیب بھٹوی، حافظ سیف اللہ اعظم، مولانامحمد اکرم ربانی، حافظ سیف اللہ ربانی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شان رسالتﷺ میں گستاخیوں کا سب سے بڑامجرم اور گستاخان رسولﷺ کی پشت پناہی کرنے والا ملک ہے مسلمانوں کے پاس نبی اکرمﷺ کی حرمت کے سوا اور کوئی چیز نہیں بچی اس کے تحفظ کے لئے پوری اُمہ کو اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آگے بڑھناچاہیے۔

ای پیپر دی نیشن