افغانستان میں آپریشن‘ بم دھماکہ‘ 20 طالبان شہید‘ 7 گارڈز ہلاک

Jun 25, 2010

سفیر یاؤ جنگ
کابل (اے ایف پی) افغانستان میں آپریشن اور بم دھماکے سے 20 طالبان شہید اور 7 افغان گارڈز ہلاک جبکہ ٹریفک حادثے میں 4 برطانوی فوجی مارے گئے۔ نےٹو کے لئے ماہ جون رواں سال کا سب سے زےادہ جانی نقصان والا مہےنہ ثابت ہوا ہے۔ 4نےٹو فوجےوں کی ہلاکت کے بعد جون مےں ہلاک ہونے والے غےر ملکی فوجےوں کی تعداد79 ہوگئی ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق صوبہ نورستان کے حکام نے بتاےا ہے کہ افغان و غےرملکی افواج نے شمالی نورستان مےں اےک مشترکہ آپرےشن کے دوران20طالبان کو شہید کر دےا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے جاری بےان کے مطابق صوبہ ارزگان کے جنوبی علاقے مےں اےک سڑک کنارے بم دھماکے مےں اےک مقامی تعمےراتی کمپنی کے7افغان گارڈز ہلاک ہوگئے ہےں۔ درےں اثناءفرانسےسی خبررساں ادارے کے مطابق اےساف نے اپنے اےک جاری بےان مےں کہا ہے کہ جنوبی افغانستان مےں اےک ٹرےفک حادثے مےں 4 نےٹو فوجی چل بسے ، ان فوجےوں کی ہلاکت سے رواں جون کا مہےنہ افغانستان امرےکی اتحادےوں کےلئے سب سے ہلاکت خےز ثابت ہوا جس مےں اب تک79 نےٹو فوجی ہلاک ہو چکے ہےں۔ ےاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال اگست مےں سب سے زےادہ77 نےٹو نےٹو فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ نےٹوکے سیکرٹری جنرل اینڈرزفوگ راسموسن نے کہا ہے کہ افغانستان میں نیٹو کے کمانڈر امریکی جنرل سٹینلے میگ کرسٹل کی برطرفی کے باوجود ان کی پالیسیوں پرعملدرآمد جاری رکھاجائے گا۔ جمعرات کو جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ افغانستان میں نیٹوکمانڈرکی حیثیت سے جنرل سٹینلے میک کرسٹل کی پالیسیاں نیٹو کیلئے نہایت مفید ثابت ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ افغانستان میں نیٹو کے اعلیٰ ترین سفارتی نمائندے مارک سیڈول اپنے فرائض کی اد ائیگی جاری رکھیں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ موجودہ قوانین کے مطابق جنرل سٹینلے میک کرسٹل کوبطور نیٹو کمانڈراپنے فرائض سے سبکدوشی کیلئے نیٹو کے دیگر ممالک کی اجازت کی کوئی ضرورت نہیں۔
مزیدخبریں