امریکی کانگریس نے لیبیا میں فوجی مہم جوئی کی مخالفت کردی ۔

Jun 25, 2011 | 03:46

سفیر یاؤ جنگ
ایوان میں پیش کردہ قرارداد میں صدر براک اوباما کو لیبیامیں فوجی آپریشن کا اختیار دینے کی تجویز دی گئی تھی۔ قرارداد کے حق میں ایک سو تیئس جبکہ مخالفت میں دوسوپچانوے ووٹ ڈالےگئے اس قرارداد کی مخالفت کے لیے تقریبا ستر کے قریب ڈیموکریٹس نے بھی ری پبلکنز کا ساتھ دیا اور اوبامہ پر تنقید کی۔ واضح رہے کہ امریکی صدر باراک اوبامہ نے اس سال مارچ میں کرنل معمر قذافی پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے الزام پر بین الاقوامی برادری سے مل کر لیبیا پر چڑھائی کی تھی۔ جنگ مخالف ارکان کانگریس کا کہنا ہے کہ لیبیا میں امریکی رول کے لیے اوبامہ کے لیے کانگریس سے منظوری لینا ضروری ہے جبکہ وائٹ ہاؤس نے منظوری کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر کو لیبیا میں کارروائی کے لیے منظوری کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ آج ایوان میں ڈرون حملوں کے لیے فنڈز میں کٹوتی کے لیے بھی ووٹنگ ہوگی۔
مزیدخبریں