پاکستانی فوج دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔ دہشت گردی کی وجہ سے سرسٹھ ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ صدر آصف علی زرداری

تہران میں بین الاقوامی انسداددہشت گردی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہناتھا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پر عزم ہے، اس جنگ میں فرنٹ لائن اتحادی ہونے کے سبب پاکستان ہی کو سب سے زیادہ نقصان کا سامنا کرنا ہے اوراب تک تیس ہزار سے زائد پاکستانی اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔۔صدر مملکت نے کہا کہ دہشت گردی کو کسی مذہب یا نسل سے نہیں جوڑا جا سکتا ۔اسلام امن کا دین ہے جبکہ اسلامی دہشتگردی کی اصطلاح مسلمانوں کی دل آزاری ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارے حوصلے بلند ہیں لیکن شدت پسندی کے خاتمے کے لئے کوئی شارٹ کٹ موجود نہیں تاہم ۔تعلیم،روزگار اور صحت کی سہولتیں فراہم کرکےبھی دیشت گردی پر قابو پایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معصوم اور امن پسند شہریوں کو نشانہ بنارہے ہیں جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے۔

ای پیپر دی نیشن