پاکستانی عوام بدستور لوڈ شیڈنگ بحران سے دوچار، ملک میں بجلی کا شارٹ فال پانچ ہزار چار سو انہتر میگاواٹ ہونے کے بعد لوڈ شیڈنگ دورانیہ بھی بڑھ گیا ۔

پیپکو ذرائع کے مطابق اس وقت ملک میں بجلی کی پیدوارتیرہ ہزار دو سو باون جبکہ طلب اٹھارہ ہزار سات سو اکیس میگاواٹ ہے۔ تھرمل ذرائع سےایک ہزار نو سو ستانوے، ہائیڈرل چار ہزارچھ سو پچانوے، آئی پی پیز سےچھ ہزار چار سو اٹھاسی جبکہ رینٹل پاور پلانٹ سے بہتر میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔طلب اور پیدوار میں فرق کے باعث لوڈ شیڈنگ دورانیے میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے اور شہروں میں دس سے بارہ جبکہ دیہات میںاٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔ گھنٹوں طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث جہاں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے وہیں معمولات زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن