نظریاتی سکول سمرکیمپ میں مبشرالحق عباسی نے خلائی تخلیق کے حوالے سےبچوں کو ستاروں اورسیاروں کی دنیا کی سیرکروائی جبکہ خلاء کے حوالے سے اہم معلومات پر مبنی لیکچر بھی دیا ۔ انہوں نے بچوں کو بتایا کہ ستاروں کے حوالے سے علم نجوم ایک مصنوعی سائنس ہےجس کا انسانی قسمت سے کوئی تعلق نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ زمین کی طرح خلاء میں بھی بادل ہوتے ہیں جوکہ زمین کے بادلوں سے کئی گنا بڑے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ اوربھارت میں خلاء کے حوالے سے بہت زیادہ تحقیق کی گئی ہے لیکن پاکستان اس میدان میں خاصا پیچھے ہے ۔ایک سوال کے جواب میں مبشر الحق عباسی نے کہا کہ امریکی خلا بازوں نے واقعی چاند پر قدم رکھا تھا جبکہ دیگر ممالک بھی اس حوالے سے کوششیں کر رہے ہیں
ایوان کارکنان پاکستان لاہورمیں جاری نظریاتی سمر سکول میں بچوں نے خوبصورت ٹیبلوزاور کلام اقبال بھی پیش کیا جس کو حاضرین اوراساتذہ نے بے حد سراہا۔ سمرکیمپ کا مقصد بچوں کو نظم وضبط سکھانے کے ساتھ ساتھ انکی تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا بھی ہے تاکہ وہ پر اعتماد شہری بن کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں