ذرائع کے مطابق دير بالا ميں سرحد پار سے دہشت گردوں نے پاکستانی سيکیورٹی فورسز پر حملہ کيا، جس کے نتيجہ ميں چھ سکيورٹی اہلکار شہيد ہو گئے۔ دہشت گردوں کی جانب سے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا تاہم سکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئےگیارہ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا اور علاقے کو گھیرے میں لیکر مزید کارروائی شروع کردی۔دوسری جانب مشیرداخلہ رحمان ملک نےواقعے کی مذمت کرتےہوئےافغان حکام سےشدید احتجاج کیا ہے،مشیرداخلہ کا کہنا ہے کہ افغان حکومت شدت پسندوں کوپاکستانی سرحد میں داخلےسےروکنےکیلئےاقدامات سےگریز کررہی ہے۔انکا کہنا تھا کہ مسقبل میں ایسی جارحیت روکنےکیلئےموثراقدامات کی ضرورت ہے۔