لاہورہائيکورٹ ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ وہ سابق وزرائے اعظم کو مراعات دئیے جانے کے خلاف ہيں، آئين سب کو برابری کا حق ديتا ہے۔ انہوں نے مزيد کہا کہ کون سی جماعت بڑی اور کون سی چھوٹی ہے؟ اس کا فيصلہ عوام کو انتخابات میں کرنا ہوتا ہے، گزشتہ انتخابات ميں بھی کچھ بڑی جماعتيں خاطر خواہ کاميابی حاصل نہيں کرسکی تھيں۔
بابر اعوان نے مزید کہا کہ صوبائی حکومتيں بلدياتی اليکشن نہ کرواکر آئين سے انحراف کررہی ہيں۔ ايک سوال کے جواب ميں انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی قائدین کو مل بيٹھ کر معاملات حل کرنے چاہيئں تاکہ تيسری قوت فائدہ نہ اٹھاسکے۔