سپرےم کورٹ رواں ہفتے بابر اعوان‘ رحمن ملک اور ملک رےاض کے مقدمات کی سماعت کرےگی

Jun 25, 2012

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (ثناءنیوز) سپرےم کورٹ رواں ہفتے دو سابق وفاقی وزراءبابر اعوان اور رحمن ملک کے خلاف توہےن عدالت کے مقدمات کی سماعت کرے گی جبکہ بحرےہ ٹا¶ن کے سابق مالک ملک رےاض کے خلاف توہےن عدالت کے مقدمہ کی سماعت بھی اسی ہفتہ ہو گی ۔ سابق وفاقی وزےر داخلہ رحمن ملک کے خلاف سٹےل ملز کرپشن مےں جاری کئے گئے توہےن عدالت کے نوٹس پر سماعت چےف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی مےں جسٹس جواد اےس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسےن پر مشتمل تےن رکنی بےنچ کرے گا جبکہ سابق وفاقی وزےر قانون بابر اعوان کے خلاف توہےن عدالت کےس کی سماعت 27 جون بروز بدھ جسٹس اعجاز افضل اور جسٹس اطہر سعےد پر مشتمل بےنچ مقدمہ کی سماعت کرے گا۔ دوسری جانب بحرےہ ٹا¶ن کے مالک ملک رےاض کی جانب سے چےف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے خلاف پرےس کانفرنس پر جاری کئے گئے توہےن عدالت کے نوٹسز پر عدالت کا تےن رکنی بےنچ جو کہ جسٹس مےاں شاکر اللہ جان ، جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس اطہر سعےد پر مشتمل ہے جمعرات کو سماعت کرے گا ۔عدالت نے ملک رےاض کو مقدمہ مےں وکےل مقرر کرنے کے لےے 28 جون تک مہلت دے رکھی ہے جبکہ مےمو کمشن کے سامنے حسےن حقانی کی وکالت کر کے شہرت پانے والے وکےل زاہد بخاری نے ملک رےاض کی وکالت کرنے کا اعلان کےا ہے۔
مزیدخبریں